منی لانڈرنگ مقدمہ،ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا

منی لانڈرنگ مقدمہ،ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا

لاہور: چوہدری پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ایک مقدمے میں ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الٰہی کو منی لانڈرنگ مقدمے میں کیمپ جیل لاہور سے گرفتار کیا،ایف آئی اے ٹیم سابق وزیراعلٰی پنجاب کو لیکر ضلع کچہری روانہ ہو گئی۔
ایف آئی اے حکام عدالت سے چوہدری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔ یاد رہے کہ ایف آئی اے نے صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی،مونس الٰہی اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے،پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کیخلاف فراڈ،منی لانڈرنگ اور کرپشن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے میں کہا گیا کہ مونس الٰہی نے 2004 سے 2023 تک فرنٹ مین جبران خان کے ذریعے کرپشن کی،مونس الٰہی نے اپنے والد پرویز الٰہی کی معاونت سے کرپشن کی ۔

مقدمے میں مزید کہا گیا کہ مونس الٰہی نے رشوت اور کرپشن سے کمائی گئی رقم کی منی لانڈرنگ کی،مونس الٰہی نے مختلف آف شور اور دیگر جعلی کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کر کے رقوم بیرون ملک منتقل کیں۔ جبکہ گزشتہ روز غیر قانونی بھرتی کیس میں اینٹی کرپشن عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے صدر پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کی اور سابق وزیراعلٰی پنجاب کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ اینٹی کرپشن عدالت میں پرویز الٰہی کی درخواست پر فریقین نے دلائل مکمل کیے تھے،عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے