جلاؤ گھیراؤ کیس،عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا گیا

جلاؤ گھیراؤ کیس،عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا گیا

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی،جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے رابعہ سلطان کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا،عدالت نے چار روز میں شناخت کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
یاد رہے کہ سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو اے ٹی سی عدالت کے احاطے سے گذشتہ روز حراست میں لے لیا گیا تھا،عمر سرفراز چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے