25 جون کے بعد مون سون کی بارشیں شروع ہوں گی
اسلام آباد : ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر ہے۔ محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے 25 جون تک ملک میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔25 جون کے بعد مون سون کی بارشیں شروع ہوں گی، انہوں نے کہا کہ 25 جون کی شام سے بارش شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مزید دو دن ہیٹ یو رہے گی
گذشتہ روز بتایا گیا تھا کہ محکمہ موسمیات نے فضامیں ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث24 جون تک ملک کے زیادہ تر حصوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ کی پیش گوئی کی ہے۔ماہرین نے کہا کہ رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے جس کے باعث فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت ملک کے بیشتر علاقے گرمی کے زیر اثررہیں گے۔