عید الاضحی پر صفائی کا اعلی انتظام – ڈی جی پی ار کا نمایاں کردار

عید الاضحی پر صفائی کا اعلی انتظام – ڈی جی پی ار کا نمایاں کردار

تحریر: حامد جاوید اعوان

عید الاضحی کی امد سے قبل نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایات پر پنجاب کے مختلف شہروں اور علاقوں میں صفائی اور عید کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی الائشیں بروقت ٹھکانے لگانے کا منظم پلان تیار کیا گیا اور اس پلان کے تحت بڑے شہروں قصبوں دیہات اور گنجان اباد علاقوں میں عید سے قبل ڈمپنگ سائٹس کی صفائی ستھرائی’سیوریج سسٹم کی بحالی کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لیے استعمال کیے جانے والے الات ‘چھوٹی بڑی گاڑیوں کی درستگی پیٹرول کی فراہمی عملہ صفائی کی تعیناتی اور موسمی حالات کے مطابق حفاظتی انتظامات سمیت تمام ان امور کا بنظر عمیق جائزہ لے کر فوری اقدامات اٹھائے گئے جن کے نتیجے میں عید الاضحی کے موقع پر صفائی کا اعلی معیار قائم رکھنے میں مدد ملی عید الاضحی کے پہلے دوسرے اور تیسرے روز جس طرح نگراں وزیرعلی پنجاب محسن نقوی لمحہ بہ لمحہ پنجاب کے تمام علاقوں میں صفائی کی صورتحال سے باخبر رہے اور جہاں کہیں کوئی کمی کوتاہی نظر آئی وہاں فوری کروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے رہے اسی طرح ان کی کابینہ کے وزراء بھی اپنے اپنے علاقوں میں متحرک رہے اور انہوں نے تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کے ساتھ مل کر وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے صفائی کا جو اعلی معیار قائم رکھنے کا عزم کیا گیا تھا اس کی پاسداری میں کوئی کمی نہیں آنے دی

پنجاب کے وزیر اطلاعات ثقافت سیاحت اور لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ عامر میر جنہیں عید الاضحی سے قبل وزارت لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈیولپمنٹ کا قلمدان سونپا گیا تھا انہوں نے اپنی دیگر محکمہ جاتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ عید کے تینوں ایام میں عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو ٹھکانے لگانے اور سالڈ ویسٹ لفٹنگ کی صورت میں صفائی کے لیے جو پلان مرتب کیا گیا تھا اس پر عمل درآمد کے لیے متحرک رہے اور پنجاب کے تمام بلدیاتی اداروں اور صفائی اپریشن کی نگرانی کے لیے معمور کیے گئے سیکٹر انچارج کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر قوانین پر عمل درامد یقینی بناتے رہے اگر اس دوران انہیں کہیں سے بھی کسی عوامی شکایت کا علم ہوا یا ذرائع ابلاغ کی طرف سے نشاندہی کی گئی تو اس پر بلا تاخیر کاروائی عمل میں لائی گئی لاہور کی نہر میں قربانی کی الائشیں پھینکے جانے یا شہر میں سری پائے کی بھنائی سے پھیلنے والے تعفن اور الودگی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کروائی کی گئی اور قانون شکنی کے مرتکب عناصر کو گرفتار بھی کیا گیا اس موقع پر عامر میر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور بالخصوص ان افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے صفائی کے عمل کو کامیاب کرنے میں معاونت کے ذریعے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

نگران وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر نے صفائی آپریشن کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر تمام وزراء عید صفائی آپریشن کی نگرانی کرتے رہے
لاہور میں پچاس ہزار ٹن سے زائد آلائشیں شہر سے ہٹائی گئیں بعد ازاں ان آلائشوں کو از خود تلف ہو جانے والے بیگز میں شہر سے باہر خندقوں میں ڈمپ کیا جاتا رہا ‘
دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور نہر میں آلائشیں پھینکنے پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ‘لاہور کےچھوٹے بڑے نالوں اور نہر کی فوری صفائی بھی کی گئی عید کے بعد شہر میں عرق گلاب کا سپرے کیا گیا تا کہ شہریوں کو بدبو کی وجہ سے پریشانی نہ ہو عامر میر کی طرح راولپنڈی میں صوبائی وزیر صحت و بہبود ابادی ڈاکٹر جمال ناصر نے عید قربان کے دوران صفائی ستھرائی اور متعدی امراض کی روک تھام کے لیے کمشنر و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محکمہ صحت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کے ساتھ مسلسل دوروں پر رہے انہوں نے نہ صرف راولپنڈی بلکہ مری میں عید کے موقع پر غیر معمولی سیاحوں کی امد کے پیش نظر ٹریفک سیکیورٹی امن و امان اور رہائشی و سفری سہولیات کے چارجز پر نظر رکھنے کے لیے کئی اجلاسات کی صدارت کی اور موقع پر مختلف مقامات کا دورہ کرکے متعلقہ اداروں کو بھی ضروری ہدایات جاری کیں انہوں نے نالہ لئی راولپنڈی میں ممکنہ سیلابی طغیانی کے پیش نظر راولپنڈی کے انتظامیہ بالخصوص واسا اور ریسکیواداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات کیں ڈاکٹر جمال ناصر کی طرح صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ایجوکیشن ڈاکٹر اکرم جاوید لاہور میں متحرک رہے ان کی طرح صوبائی کابینہ کے دیگر وزراء نے بھی نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے ہدایات کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر اپنے اپنے علاقوں میں صفائی اپریشن کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیے جانے کے عمل میں بھرپور کردار ادا کیا اور ہر لمحہ متحرک رہ کر صوبے کی عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات کا انتظام کیا صفائی اپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کیے جانے کے بعد ڈمپنگ سائٹ

kamran jani

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے