منی لانڈرنگ کیس،سلیمان شہباز سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا

منی لانڈرنگ کیس،سلیمان شہباز سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا

لاہور : منی لانڈرنگ کیس،عدالت نے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل کورٹ سینٹرل میں منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،جج بخت فخر بہزاد نے کیس کی سماعت کی۔ وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ایف آئی اے نے عدالت کی جانب سے پوچھے گئے 27 سوالات کے جوابات جمع کرائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ منی لانڈرنگ کی انکوائری کس نے کی تھی؟ جس پر وکیل ایف آئی اے نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے انکوائری کی تھی،ڈاکٹر رضوان سربراہ تھے۔ جج نے استفسار کیا کہ پوری تفتیش میں کسی ایک بیان کا گواہ لکھا ہے؟ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر عدالت کے سوال پر خاموش ہو گئے،تفتیشی افسر علی مردان نے عدالت میں بتایا کہ ہم نے کوئی انکوائری نہیں کی۔
عدالت نے دوبارہ استفسار کیا کہ ایف آئی اے کے سات والیم میں کوئی ثبوت ہے؟ فاضل جج نے قرار دیا کہ مجھے سیدھا سیدھا بتائیں کہانیاں نہ بنائیں،سب کچھ پڑھ لیا ہے۔میں سب ایف آئی اے والوں کو ابھی جیل بھیج دوں گا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ جواب چاہیے چالان کے ساتھ جرم کا کیا ثبوت تھا؟۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا یہ کیس نہیں بنتا۔

عدالت نے پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ یہی بتائیں نہ کس کے دباؤ پر کیس بنایا گیا۔ جس پر پراسکیوٹر نے جواب دیا کہ کیس میں براہِ راست ثبوت موجود نہیں،جو اکاؤنٹ اوپن ہوئے اس فارم کی روشنی میں سلیمان شہباز کو ملزم قرار دیا گیا۔ جج نے ایف آئی اے کے سابق افسر سے سوال کیا کہ کیا آپ کو اس کیس کی تحیقیقات کا اختیار تھا؟ جس پر ایف آئی اے کے سابق افسر نے بتایا کہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت انکوائری کی گئی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کیا کسی ادارے نے ترسیلات سے متعلق کوئی شکایت کی تھی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے