نیپرا کی جانب سے کپیسٹی چارجز شامل کرکے بجلی مہنگی کیے جانے کا انکشاف

نیپرا کی جانب سے کپیسٹی چارجز شامل کرکے بجلی مہنگی کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد: نیپرا کی جانب سے کپیسٹی چارجز شامل کرکے بجلی مہنگی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق بجلی مہنگی ہونے سے متعلق نیپرا کی دستاویزات میں اہم انکشافات سامنے آئے جن کے مطابق بجلی کی اصل اوسط پیداواری قیمت 6 روپے 73 پیسے فی یونٹ ہے جب کہ نیپرا نے بجلی کی پیدواری قیمت میں 16 روپے 22 پیسے فی یونٹ کپیسٹی چارجز شامل کر دیے ہیں۔
جس سے بجلی کی قیمت 6 روپے سے 22 روپے 95 پیسے فی یونٹ ہو گی۔کیپسٹی چارجز شامل کرکے بجلی مہنگی کی جاتی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نیپرا کی دستاویزات کے مطابق نیپرا نے رواں مالی سال کے لیے بجلی کا پیداواری اوسط یونٹ ٹیرف مقرر کر دیا۔رواں مالی سال میں 124 ارب 86 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہونے کا امکان ہے۔
بجلی کی خالص پیداواری لاگت 801 ارب 25 کروڑ آنے کا امکان ہے۔

جب کہ پیداواری لاگت میں 2 ہزار 25 ارب روپے کپیسٹی چارجز شامل کیے گئے ہیں۔درآمدی کوئلے سے بجلی کی اصل پیداواری لاگت 16 روپے 71 پیسے فی یونٹ ہے اور 23 روپے کیپسٹی چارجز شامل کرکے درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 40 روپے 34 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔کپیسٹی چارجز کے ساتھ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لگت 48 روپے 56 پیسے فی یونٹ اور ایل این جی سے بجلی کی پیداواری قیمت 51 روپے 42 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے