پیٹرول کی آدھی قیمت،300 یونٹس بجلی مفت، آئی پی پی کا منشور تیار

پیٹرول کی آدھی قیمت،300 یونٹس بجلی مفت، آئی پی پی کا منشور تیار

اسلام آباد : استحکام پاکستان پارٹی نے اپنا منشور تیار کرلیاہے۔جس کےمطابق پیٹرول کی آدھی قیمت اور 300 یونٹس بجلی مفت کر دی جائے گی۔ منشور میں پاکستانی معاشرے کو اسلامی معاشرے میں ڈھالنے، ختم نبوت پر موثر قانون سازی کرنے کے عزم کا بھی اظہار بھی کیاگیاہے۔منشور کے تحت استحکام پاکستان پارٹی موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی آدھی قیمتوں پر فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے جبکہپ ائیر کنڈیشنڈ پبلک ٹرانسپورٹ، بزرگ شہریوں، خواتین اور سٹوڈنٹس کیلئے مفت سفری سہولتیں فراہم کی جائیں گئیں۔

منشور میں ملک کے لئے آزادانہ اور خودمختار خارجہ پالیسی یقینی بنانے کا وعدہ کیا گیا جبکہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق،پاکستان میں اُن کی جائیدادوں کے تحفظ و انصاف کی فراہمی شامل ہے۔

یوتھ اور خواتین کیلئے آسان شرائط پر بلا سود قرضوں و ملازمتوں کی فراہمی، ٹیکنیکل مراکز کا قیام ، نئے سرکاری میڈیکل و انجینئیرنگ کالج کا قیام، بیرو ن ملک سکالر شپ کی فراہمی منشور کا حصہ ہوگی۔

استحکام پاکستان پارٹی کا منشور منظور ہو گیا، جس میں اہم شعبوں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ منشور میں زرعی اصلاحات کے تحت بارہ ایکڑ تک زرعی اراضی رکھنے والے کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ مزدور کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ 50 ہزار روپے ماہوار مقرر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ شہریوں کو 300یونٹس تک بجلی مفت کچی آبادیوں کے لئے مالکانہ حقوق، شہریوں کیلئے اپارٹمنٹ بلڈنگز کے کم لاگت رہائشی منصوبے تیار کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کیلئے درخواست دائر کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رجسٹریشن درخواست استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان اور جنرل سیکرٹری عامر کیانی کی جانب سے جمع کروائی گئی،درخواست کے ساتھ ایک صفحہ پر تحریر پارٹی کا منشور بھی جمع کروایا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے انتخابی نشان فائنل کیا گیا تھا،استحکام پاکستان پارٹی نے ’’ عقاب ‘‘ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے