حالیہ عرصہ میں 38 لاکھ پاکستانی بیرون ممالک منتقل ہو گئے

حالیہ عرصہ میں 38 لاکھ پاکستانی بیرون ممالک منتقل ہو گئے

لاہور : حالیہ عرصہ میں 38 لاکھ پاکستانی بیرون ممالک منتقل ہو گئے، تارکین وطن کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 28 لاکھ 56 ہزار 519 تک جاپہنچی، یہ تعداد مجموعی ملکی آبادی کی 5.14 فیصد بنتی ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری اور سیاسی عدم استحکام کے باعث بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد میں 3 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد اب تک 12 لاکھ نوجوان ملک چھوڑ چکے ہیں، جبکہ 38 لاکھ کے اضافے سے بیرون ممالک چلے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 1 کروڑ 28 لاکھ سے تجاوز کر چکی۔ یوں نوجوانوں کے دیارغیر جا بسنے کی شرح کے لحاظ سے پاکستان ہمسایہ ممالک میں سرفہرست آگیا۔
تقریباً 25 کروڑ آبادی میں سے حالیہ عرصے میں تارکین وطن کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 28 لاکھ 56 ہزار 519 تک جاپہنچی ہے ، یہ تعداد مجموعی ملکی آبادی کی 5.14 فیصد بنتی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے