پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کیلئے ایک اور مشکل
لاہور : پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا،نیب نے مختلف محکموں سے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کیا۔ نیب نے ہدایت کی کہ سابق وزیراعلٰی پنجاب اور اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو عدالت کے روبرو پیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب ،آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے پولیس کو پرویز الہیٰ کو 3 بجے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔