میری ٹیم بہترین اور تجربہ کار ہے،یقین ہے اللہ سرخرو کرے گا
اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ اجلاس جاری ہے۔وزارتوں کے سیکرٹریز اور اور حکام کابینہ کو اجلاس میں نہیں بلایا گیا کابینہ کے تعارفی اجلاس میں اہم امور پر غور ہوگا۔ نگران وزراء نے نگراں وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ سیکرٹری کابینہ اعزاز ڈار نگران کابینہ کے اجلاس میں شریک ہیں۔
سیکرٹری کابینہ نے وزراء کو رولز اینڈ پروسیجرز پر بریفنگ دی۔ نگران وزیراعظم کابینہ کو آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دیں گے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹیم بہترین اور تجربہ کار ہے جس پر فخر ہے۔ یقین ہے اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کرے گا۔
وزراء سے امید ہے، اپنی اپنی وزارتوں میں بہترین کام کریں گے۔
معاشی مسائل کے حل کے لیے بہترین اقدامات کریں گے۔ مقررہ مدت میں پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے۔ معاشی مسائل کو حل کریں گے۔ قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ ملکی و غیر ملکی سطح پر کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ ملک بھر خصوصا بلوچستان کے پاس بہترین معدنی ذخائر ہیں۔