اینکر مرید عباس کے قتل میں نیا موڑ آگیا

کراچی : اینکر مرید عباس کے قتل میں نیا موڑ آگیا، قاتل عاطف زمان منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ میں بھی ملوث نکلا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ طارق دھاریجو کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ملزم عاطف زمان بظاہر ٹائروں کے بزنس سے منسلک تھا جبکہ ملزم کے پاس مقتول مرید عباس اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے 42 لوگوں سمیت 80 سے زائد افراد نے 1ارب کا سرمایہ لگارکھا تھا،جس میں مرید عباس کے 7 کروڑ بھی شامل تھے۔تاہم تحقیقات کے دوران جو شواہد سامنے آئے ہیں اس سے معلوم ہواہے کہ عاطف زمان منی لانڈرنگاور اسمگلنگ میں ملوث ہے۔

ملزم چند سال قبل تک ایک ٹائر کمپنی میں محض ایک ملازم تھا۔دریں اثنااینکر مرید عباس قتل کیس میں پولیس نے ملزم عاطف زمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف پہلے ہی دوہرے قتل، خود کو گولی مارنے کے دومقدمات درج ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے بھائی کے پستول سے قتل کئے۔قانوناً کسی دوسرے شخص کا اسلحہ ساتھ رکھنا جرم ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ڈیفنس میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور اس کے دوست خضر حیات کو رقم دینے کے بہانے بلا کر ان کےبزنس پارٹنر عاطف زمان نے قتل کردیا تھا اور پھر خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم اسے بچالیا گیا اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔جبکہ اس کی حالت خطرے سے باہر ہونے پر پولیس نے اسے باقاعدہ حراست میں لے رکھا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے