رانا ثنا اللہ کی گرفتاری، اہلیہ نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا
لاہور: صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر انکی اہلیہ نے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا، نبیلہ ثنا اللہ نے وکلا ٹیم کی مشاورت سے اقوام متحدہ کے ڈرگ اینڈ کرائم آفس کو خط بھجوا دیا۔رانا ثنا اللہ کی اہلیہ کی جانب سے دو صفحوں پر مشتمل یہ خط اقوام متحدہ کے ڈرگ اینڈ کرائم آفس کو بھجوا یا گیا ہے۔ جس کے متن میں کہا گیا ہے میرے خاوند کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا . اقوام متحدہ کا ڈرگ اینڈ کرائم سیل اس پر کمیشن بنائے۔
کمیشن آن نارکوٹکس اینڈ ڈرگز اس مشکوک واقعہ کی تحقیقات کرے، رانا ثنا کی گاڑی میں موجود چار موبائلز، آئی پیڈ، پرس اور ساٹھ ہزار روپے تھے وہ بھی ہمیں نہیں دئیے گئے، رانا ثنا اللہ پہلے ہی کہہ چکے تھے انکا قتل یا گرفتار کر لیا جائے گا، ریاست نے انکی گرفتاری کر کے ایک اچھی ساکھ کے ادارے اے این ایف کی بدنامی کی۔