اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے سستا ہو گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے سستا ہو گیا

کراچی : اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 9 روپے کی کمی ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 324 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 36 پیسے مہنگا ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر 307 روپے کا ہو گیا۔نگران حکومت میں انٹربینک میں ڈالر 18 روپے 51پیسے مہنگا ہوا۔انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 17 روپے کا فرق ہے۔
پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ بتائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اسٹینڈ بائی پروگرام کے بعد درآمدات اور برآمدات شروع ہونے سے ڈالر پر دبا بڑھا جب کہ جولائی میں کی گئیں بیرونی ادائیگیاں بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث بنیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ سے ترسیلات زر موصول ہونا شروع ہوں گی جس کی وجہ سے امریکی کرنسی کے مقابلے روپے کی قدر میں استحکام آئے گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے