اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روز میں 17 روپے سستا ہو گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روز میں 17 روپے سستا ہو گیا

کراچی: کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔آج کاروبار کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 8 روپے کی بڑی کمی ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 323 روپے پر بند ہوا تھا۔ جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 307.25 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے پر بند ہوا تھا۔گزشتہ چند دنوں سے روپے کی قیمت ریکارڈ کمی آنے کے باعث ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے روپے کی قدر میں تیزی سے کمی پاکستان کے لئے بدترین طوفان قرار دیا جا چکا ہے۔
گذشتہ روز ڈالر کی غیر قانونی خرید و فروخت روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے ایکسچینج کمپنیز کے باہر سادہ لباس اہلکار تعینات کیے تھے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے