عمران خان نے سکیورٹی لحاظ سے خود کو جیل میں محفوظ قرار دیا
اسلام آباد: خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں ایف آئی اے کو 26 ستمبر کو چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کو حکم دے دیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل حالات کو تسلی بخش قرار دیا۔آج عمران خان نے جیل سماعت میں عدالت کے سامنے شکایت نہیں کی۔
چئیرمین پی ٹی آئی نے سیکیورٹی لحاظ سے خود کو جیل میں محفوظ قرار دیا۔ بشریٰ بی بی سے ملاقات کا وقت عمران خان کی استدعا پر بڑھا دیا گیا۔خیال رہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف اٹک جیل میں سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت ہوئی،آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 26 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین عمران خان کیخلاف کیس کی سماعت کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیخلاف بھی سائفر کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے ایف آئی اے کی دائر درخواست پر محفوظ سناتے ہوئے قرار دیا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت الگ سنی جائے گی۔