پاکستانی معیشت کیلئے بڑی خبر
اسلام آباد: عالمی اقتصادی فورم کے صدر نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت، سلامتی اور توانائی شعبے میں بہتری آئی ہے اور وزیراعظم عمران خان تبدیلی لا رہے ہیں۔
عالمی اقتصادی فورم کے صدر بوریگ برینڈے نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں مثبت پیش رفت ہورہی ہے، گزشتہ دورے پر آیا تو پاکستان کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا تھا، اگرچہ اب بھی پاکستان کو چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال اور توانائی کے شعبے میں بہتری آئی ہے۔
بوریگ برینڈے نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان تبدیلی لا رہے ہیں، وزیراعظم کے ساتھ مل کر پروگرام کا اعلان کیا جائے گا، حکومت، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں سرخ فیتے کے مسائل بھی حل کرنے کی ضرورت ہے، ٹیکس نیٹ میں اضافہ بہت ضروری ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ مثبت پیش رفت ہے۔