نواز شریف واپس آرہے ہیں ، چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے
سیالکوٹ: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف واپس آرہے ہیں ، چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، نواز شریف کو پانامہ میں نااہلی کی جب کہ پانامہ میں نواز شریف کا نام بھی نہیں تھا ، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے راستے میں ہمیشہ دیواریں کھڑی کی گئیں۔نواز شریف کی بیٹی کیساتھ جو کچھ ہوا تاریخ کے حوالے کر دیا، نواز شریف ملک کو آئی ایم ایف سے نجات دلائے گا، نواز شریف ایک دو ملکوں سے ہوتے ہوئے آئیں گے، ایجنڈے کا پتہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف دور میں دہشتگردی کتم کی ، لوڈشیڈنگ پر قابو پایا،نواز شریف کے دور میں کرپشن کا انڈیکس نیچے گیا،نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان تشریف لارہے ہیں ، پورے پاکستان میں تیاریاں جاری ہیں عوام کو بجلی اور گیس کے بحرانوں سے نجات ملے گی۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عوام اس وقت مہنگائی میں پس رہے ہیں، مہنگائی نے غریب آدمی کا جینا مشکل کردیا ہے ،مسلم لیگ ن کا 13 سے 18 تک کا دور بہترین دور تھا، میاں نواز شریف کو ہٹایا نہ جاتا تو آج حالات محتلف ہوتے ۔
جن لوگوں نے 18 کا الیکشن مینج کیا ان کو 11 روپے کا بجلی کا یونٹ اچھا نہیں لگتا،آج ایک یونٹ 55 روپے کا ہے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عثمان ڈار نے جو ٹی وی پر پروگرام کیا ہے وہ جانیں اور اُن کی پارٹی جانیں، میں گن پوائنٹ والا آدمی ہوں؟ اس معاملے پر اُن کی والدہ عثمان ڈار سے خود گھر میں پوچھ لیں، خود ہی فیصلہ کرلیں،کچھ سیاسی لکیریں ہیں وہ میں کراس نہیں کرنا چاہتا۔