ذہنی دباؤ کے باعث نواز شریف کو رات بھر انجائنا کی شکایت رہی، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نوازکا کہنا ہے کہ ذہنی دباؤ کے باعث نواز شریف کا بلڈ پریشر درست نہیں ہو رہا اور گزشتہ رات ایک بار پھر انہیں انجائنا کی شکایت رہی۔

کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نوازکا کہنا تھا کہ آج جیل میں نوازشریف کے ذاتی معالج کو ساتھ لے کر آئی تھی، نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، ڈاکٹر کے مطابق نوازشریف کا بلڈ پریشر ذہنی دباؤ کی وجہ سےدرست نہیں ہورہا جب کہ گزشتہ رات بھر ایک بار پھر انہیں انجائنا کی شکایت رہی ہے، ڈاکٹر نے ان کی ادویہ میں تبدیلی کی ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ نوازشریف خرابی صحت کے باعث آئندہ جمعرات کو کسی سے بھی ملاقات نہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح وقت نکال کر نوازشریف کی تیمارداری کی اس کے لئے شکر گزار ہوں، مجھے ملاقات میں ہونے والی باتوں کا زیادہ علم نہیں، تاہم یہ علم ہے کہ بات چیت میں سیاسی گفتگو بھی ہوئی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے