نیب نے خواجہ برادران کو پیراگون کیس میں بےگناہ قرار دے دیا

نیب نے خواجہ برادران کو پیراگون کیس میں بےگناہ قرار دے دیا

لاہور : نیب نے خواجہ برادران کو پیراگون کیس میں بے گناہ قرار دے دیا ۔احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس ایل ڈی اے کو بھجوا دیا۔احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے فیصلہ سنایا۔ ۔نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے۔نیب کو خواجہ برادران کے خلاف کیس مزید چلانے کی ضرورت نہیں۔
یاد رہے کہ پیراگون اسکینڈل کیس میں نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق سمیت پانچ ملزمان کے خلاف اکتیس مئی دو ہزار انیس کو ریفرنس دائر کیا گیا جبکہ خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ریفرنس میں چار ستمبر کو فرد جرم عائد کی گئی تھی،نیب ریفرنس میں پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے انسٹھ کروڑ کے فراڈ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
اس کیس میں سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق کی ضمانتیں لی ہیں۔ نیب کی جانب سے کی گئی اپیل میں کہا گیا کہ ریکارڈ پر موجود شواہد واضح کرتے ہیں کہ سعد رفیق اور ان کے خاندان نے فرنٹ مین کے ذریعے پیراگون کو استعمال کیا اور اثاثے بنائے، فیصلے میں سیاسی انجیئرنگ سے متعلق جو بات کی گئی نیب اس پر یقین نہیں رکھتا، خواجہ سعد رفیق اور دیگر کے خلاف انکوائری بغیر کسی ڈر و خوف کے اس وقت شروع ہوئی جب ان کی جماعت اقتدار میں تھی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے