لیسکو صارفین کیلئے خوشخبری،سولر سسٹم کی قیمت میں بڑی کمی

لیسکو صارفین کیلئے خوشخبری،سولر سسٹم کی قیمت میں بڑی کمی

لاہور : سولر سسٹم سے سستی بجلی کی پیداوار کرنے کے خواہشمند لیسکو صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا،سولر سسٹم کی قیمت میں دو سے چھ لاکھ روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے سسٹم کی کاسٹ کم ہو گئی ہے۔ سولر پینلز کی قیمت میں تیس روپے فی واٹ تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سات کلو واٹ کا سسٹم ساڑھے بارہ کی بجائے ساڑھے نو لاکھ روپے میں لگے گا۔
دس کلو واٹ کا سسٹم اٹھارہ کی بجائے چودہ لاکھ روپے میں لگوایا جا سکے گا۔ بارہ کلواٹ کا سولر سسٹم اکیس کی بجائے سولہ لاکھ روپے میں لیا جا سکے گا ۔پندرہ کلو واٹ کا سولر سسٹم چوبیس کی بجائے ساڑھے اٹھارہ لاکھ روپے میں لگوایا جا سکے گا ۔مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ قیمتوں پر صارفین کو ہائیبرڈ کی بجائے آن گرڈ سسٹم پر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ ہائیبرڈ سسٹم کی تنصیب کروانے پر بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا ہو گی ۔ وفاقی حکومت کے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت صارفین بجلی بنا رہے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے