شاہد خاقان عباسی اور چوہدری نثار کے درمیان جلد ملاقات کا امکان

شاہد خاقان عباسی اور چوہدری نثار کے درمیان جلد ملاقات کا امکان

اسلام آباد: ناراض لیگی رہنماؤں کے آپس میں رابطے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چوہدری نثار کے درمیان جلد ملاقات کا امکان ہے۔پبلک نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی اور ن لیگ کے سابق رہنما چوہدری نثار کا آپس میں رابطہ ہوا ہے۔دونوں کے مابین جلد ملاقات کا امکان ہے۔
ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔ اس سے قبل مختلف رہنما چوہدری نثار کو سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا مشورہ دے چکے ہیں۔لیگی رہنماؤں نے چوہدری نثار کو مشورہ دیا ہے کہ موجودہ حالات میں آپ کو خاموشی توڑنا ہوگی۔چوہدری نثار کسی سیاسی جماعت کا حصہ بے شک نا بنیں, آزاد حیثیت ہی برقرار رکھیں۔ میدان چھوڑ کر سیاسی انخلاء پیدا کرنا کسی صورت دانشمندانہ فیصلہ نہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے کہا کہ سیاسی حالات سے لاعلم نہیں, گہری نظر ہے۔یہاں واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی ایک الگ سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حلقے کے عوام کہیں گے تو پارٹی چھوڑ دوں گا۔ہ نوازشریف میرا 35 سال سے لیڈر ہے، لیڈر شپ روز نہیں بدلتی۔اچھے برے وقت میں نوازشریف کے ساتھ رہا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے