پی ٹی آئی کو بابا گراؤنڈ اور موچی گیٹ پر بھی جلسے کی اجازت نہ ملی

پی ٹی آئی کو بابا گراؤنڈ اور موچی گیٹ پر بھی جلسے کی اجازت نہ ملی

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں بابا گراونڈ اور موچی گیٹ پر بھی جلسے کی اجازت نہ مل سکی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی لاہور میں جلسہ کی اجازت کیلئے درخواست پر فاضل جج کی رخصت کی بنا پر سماعت نہ ہو سکی اور عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی، جسٹس راحیل کامران ایڈیشنل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب عظیم اللہ خان کی درخواست پر سماعت کرنا تھی۔

بتایا گیا ہے کہ درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ ملک میں عنقریب عام انتخابات کا انعقاد ہونے جارہاہے، پی ٹی آئی نے الیکشن کیلئے اپنے منشور کا اعلان کیلئے جلسہ کا انعقاد کرنا ہے، یہ جلسہ موچی گیٹ یا بابا گراونڈ میں ہونا ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر ذمہ داران کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواستیں دیں لیکن جلسے کیلئے پی ٹی ائی کو اجازت نہیں دی گئی، اجازت نہ ملنے سے جلسے کے انتظامات کرنے کیلئے مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے جب کہ الیکشن کیلئے آئین ہر سیاسی جماعت کو عوامی رابطے کی اجازت دیتا ہے، اس لیے عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور کو پی ٹی آئی کو موچی گیٹ یا بابا گراونڈ میں جلسہ کرنے اجازت دینےکا حکم دے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے