سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد : سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، جس کے لیے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی، بریسٹر سلمان صفدر، شیر افضل مروت، راجہ یاسر، عمیر نیازی، نعیم حیدر پنجوتھہ اور نیاز اللہ نیازی لیگل ٹیم میں شامل ہیں جب کہ ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور اور سرکاری پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی سماعت میں شریک ہوئے۔
بتایا گیا ہے کہ عدالت نے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دیں اور کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی اگلی سماعت کیلئے مقرر کردی۔ پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج جج ابوالحسنات نے کیس کی سماعت کی، چیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے میں اور سلمان صفدر پیش ہوئے، جج کو بتایا کہ چالان کی نقول کے بغیر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی، سماعت کے دوران چیرمین پی ٹی آئی کو پنجرہ نما کمرے میں رکھا گیا، جس پر جج کو بتایا کہ عمران خان کے حوالے سے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے