اسرائیل نے سوشل میڈیا پوسٹ پر فلسطینی فنکارہ کو گرفتار کرلیا

اسرائیل نے سوشل میڈیا پوسٹ پر فلسطینی فنکارہ کو گرفتار کرلیا

غزہ: اسرائیل نے غزہ میں ہونے والے حملوں پر متاثرین سے اظہار یکجہتی کی پوسٹ لگانے پر فلسطینی فنکارہ دلال ابو آمنہ کو گرفتار کرلیا۔

دلال ابو آمنہ کی وکیل عبیر بکرکے مطابق دلال ابو آمنہ کے مینجمنٹ اسٹاف کی جانب سے گزشتہ ہفتے ’اللہ کے سوا کوئی غالب نہیں‘ کی پوسٹ لگائی گئی تھی۔

فلسطینی فنکارہ کی گرفتاری پیر کے روز ہوئی اور ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر غزہ جنگ کے متعلق قابل اعتراض مواد پوسٹ کیا ہے۔

عبیر بکر نے بتایا کہ ان کی مؤکلہ سے ابھی تک تفتیش جاری ہے جبکہ آخری اطلاعات آنے تک ان سے متعلق کوئی باقاعدہ سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ دلال ابو آمنہ نے خود یہودی آبادکاروں کی طرف اپنے خلاف نفرت آمیز کارروائیوں کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے رکھی تھی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے