عدالت کا عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کا حکم

عدالت کا عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کا حکم

اسلام آباد : خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ان کے بیٹوں سے فون پر بات کروانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں چئیر مین پی ٹی آئی کی بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، عمران خان کے وکیل شیراز احمد رانجھا جج ابو الحسنات ذولقرنین کی عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت جج ابوالحسنات ذولقرنین نے ریمارکس دیئے کہ ’ابھی تک اڈیالہ جیل سپرنٹینڈنٹ کی جانب سے ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے ایس او پیز نہیں آئیں، جیل میں ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے ایس او پیز آجائیں تودیکھ لیتے ہیں‘، جس پر وکیل صفائی شیرازاحمدرانجھا نے کہا کہ ’آج بھی ایس او پیز نہیں آئیں اگر آپ کہیں تو میں عدالت کی معاونت کر دیتا ہوں‘۔
بعدازاں جیل ایس او پیز موصول ہونے پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کا حکم دے دیا، جج ابوالحسنات ذولقرنین نے فیصلے میں کہا کہ قیدی کے بنیادی حقوق مدنظر رکھ کر بچوں سے بات کروائی جائے، جیل سپرنٹنڈنٹ اپنی موجودگی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ان کے بیٹوں سے بات کروائیں۔ اس کے علاوہ بتایا گیا ہے کہ عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ورزش کے لئے سائکل مہیا کرنے اور گھر سے کھانا منگوانے سے متعلق بھی سماعت کی، جہاں وکیل شیرازاحمدرانجھا نے کہا کہ ’ عمران خان کو جیل میں ورزش کے لئے سائکل مہیا کرنا چاہتے ہیں، اگر عدالت اجازت دے تو سائکل آج ہی مہیا کر دیتاہوں‘۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے