معروف قانون دان ایس ایم ظفر انتقال کر گئے

معروف قانون دان ایس ایم ظفر انتقال کر گئے

لاہور : پاکستان کے معروف قانون دان ایس ایم ظفر خالق حقیقی سے جا ملے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایم ظفر معروف وکیل اور سینیٹر علی ظفر کے والد تھے، ان کا شمار ملک کے بڑے قانون دانوں میں ہوتا تھا۔

ایس ایم ظفر 6 دسمبر 1930 کو برما میں پیدا ہوئے، تعلیم یونیورسٹی آف لاء کالج سے حاصل کی جس کے بعد 1950 میں وکالت شروع کی۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران وزیر قانون رہے۔ ان کی مشہور کتاب ڈائیلاگ آن پالیٹیکل چیس بورڈ تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ایس ایم ظفر طویل عرصے سے علیل تھے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے