نوازشریف کی پاکستان آمد، نواز شریف کے استقبال کیلئے 2 پلان تیار کر لئے گئے

نوازشریف کی پاکستان آمد، نواز شریف کے استقبال کیلئے 2 پلان تیار کر لئے گئے

لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی وطن واپسی کا معاملہ ، نواز شریف کا بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے ڈائریکٹ جلسہ گاہ آمد کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں نواز شریف کل دبئی سے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ دوپہر 1 بجے لینڈ کریں گے۔ اسلام آباد میں میاں نواز شریف اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔
لاہور میں نواز شریف کے استقبال کیلئے 2 پلان تیار کر لئے گئے۔ پلان اے کے مطابق خصوصی طیارہ شام 5 بجے لاہور ایئر پورٹ لینڈ کرے گا۔ اس حوالے میڈیا زرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر نواز شریف جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ پلان بی کے مطابق میاں نواز شریف اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر شاہی قلعہ لینڈ کریں گے۔
نواز شریف کے استقبال کیلئے بھر پور تیاریاں جاری ہیں ۔

نواز شریف مینار پاکستان جلسے سے خطاب کریں گے اور معاشی بحالی کا پلان دیں گے۔جب کہ ملک بھر سے ن لیگ کے قافلوں کی لاہور آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کراچی سے کارکنوں کے لئے بک کرائی جانے والی ٹرین مسافروں کے بغیر لاہور کے لئے روانہ ہوئی۔ کراچی سے صبح 10 بجے سپیشل ٹرین لاہور کے لئے روانہ ہوئی سپیشل ٹرین میں ایک ہزار لوگوں کو لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
سپیشل ٹرین میں اکوپینسی 10 فی صد سے بھی کم رہی۔ دوسری سپیشل ٹرین ساڑھے دس بجے روانہ ہونا تھی۔ دوسری سپیشل ٹرین ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی۔ سپیشل ٹرینیں سندھ سے لیگی کارکنوں کو لاہور لانے کے لئے بک کرائی گئیں۔ سپیشل ٹرینیں کل دوپہر کے وقت لاہور ریلوے اسٹیشن پر پہنچیں گی۔ سپیشل ٹرینیں ہر چھوٹے اسٹاپس پر 5 منٹ اور بڑے شہروں کے اسٹاپس پر 15 سے 30 منٹ رکیں گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے