پاکستان آپ کے استقبال کے لیے تیار ہے،شہباز شریف کی نوازشریف سے گفتگو
لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان آمد کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے شہباز شریف اور نواز شریف میں ٹیلی فون رابطہ ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف سے فون پر رابطہ کیا اور پاکستان واپسی کے حوالے سے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ٹیلیفونک رابطے میں سعودیہ اور دبئی میں اہم ملاقاتوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہے، مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ۔ پنجاب اور پاکستان کے دیگر شہروں سے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں ۔ نوازشریف نے استقبال کیلئے بھرپور انتظامات اور مہم چلانے پر شہباز شریف کو شاباش دی۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو اہم ہدایات بھی دیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف (کل) ہفتہ کو دبئی سے وطن واپس پہنچیں گے ۔