نوازشریف کی وطن واپسی پر عمران خان کا پہلا ردِعمل

نوازشریف کی وطن واپسی پر عمران خان کا پہلا ردِعمل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی چار سال بعد وطن واپسی پرپہلا ردِعمل دیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق آج جب سائفر کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تو عمران خان نے جیل سماعت میں پہنچتے ہی خصوصی عدالت کے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب قوم کو مبارک ہو مینڈیلا واپس آ گیا ہے۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، جہاں عدالت نے سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ پر فرد جرم عائد کی، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے کیس کے گواہان کو بیانات کے لیے 27 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ بتایا جارہا ہے کہ سائفر کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ملزم قرار دیا گیا ہے.

سائفر کیس میں ایف آئی اے نے اپنے چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بطور اس وقت کے وزیراعظم مجرمانہ اقدامات اور اس کے نتیجے میں خارجہ تعلقات کو پہنچنے والے نقصان کا ذکر کیا، ایف آئی اے کا چالان میں کہنا ہے کہ سائفر کی غیر قانونی تحویل سے ملزمان نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگایا، سائفر کی غیر قانونی تحویل سے ملزمان نے ملکی سلامتی کو داو پر لگایا، ملزمان کے اقدامات سے غیر ملکی قوتوں کا مفاد پورا ہوا اور پاکستان کو نقصان پہنچا، سابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور 9 کے تحت ملزم ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے