بیٹی کی طلاق پر باپ بینڈ باجا لیکر اس کےسسرال پہنچ گیا،ویڈیو وائرل

بیٹی کی طلاق پر باپ بینڈ باجا لیکر اس کےسسرال پہنچ گیا،ویڈیو وائرل

جھاڑکھنڈ: بھارت میں طلاق ہونے پر باپ بیٹی کو سسرال سے واپس گھر لانے کیلئے بینڈ باجا لیکر پہنچ گیا۔واقعہ بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے چہر رانچی کا ہے جہاں ایک باپ نے بیٹی کی طلاق کے موقع پر اسے عزت سے واپس لانے کےلیے شاندار انداز میں بارات کا اہتمام کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈھول باجے والوں کو بلانے کے ساتھ ساتھ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیاگیا۔خاتون کے گھر والے خوشی سے اس کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں اور پٹاخے پھوڑ رہے ہیں، جبکہ اس دوران ایک خاتون جو ممکنہ طور پر مطلقہ کی والدہ ہیں، اپنی بیٹی کو گلے لگاتے ہوئے بھی نظر آرہی ہیں۔

واقعے کی ویڈیو فیس بک پر بھی شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’جب آپ کی بیٹی کی شادی بہت دھوم دھام سے کی جائے اور اگر میاں بیوی اور گھر والے کچھ غلط کریں تو آپ اپنی بیٹی کو عزت و احترام کے ساتھ اپنے گھر واپس لائیں کیونکہ بیٹیاں بہت قیمتی ہوتی ہیں۔‘

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے