7 لاکھ سے زائد افراد کے پاسپورٹس کا اجراء تاخیر کا شکار ہو گیا

7 لاکھ سے زائد افراد کے پاسپورٹس کا اجراء تاخیر کا شکار ہو گیا

اسلام آباد : 7 لاکھ سے زائد افراد کے پاسپورٹس کا اجراء تاخیر کا شکار ہو گیا، ڈیڑھ سال میں 12 لاکھ پاکستانیوں کے ملک کو خیرباد کہنے کے بعد مزید لاکھوں پاکستانی بیرون ممالک جانے کیلئے کوشاں، نئے پاسپورٹ اجرا میں بیک لاگ 7 لاکھ تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے نوجوانوں کی بڑی تعداد بیرون ملک جانے کی خواہشمند ہے تاہم پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر سے معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا، پاسپورٹ چھپائی کیلئے لیمنیشن پیپرز تاحال پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کو موصول نہ ہوئے ۔
حکام کے مطابق لیمنیشن پیپرز جمعہ کو پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کو موصول ہوئے، فرانس میں لیمنیشن پیپرز کی پہلی گھیپ جمعہ کو پاکستان پہنچی ۔ حکام کے مطابق بیک لاک کے باعث پاسپورٹ چھپائی کا کام ہفتہ اتوار کو بھی جاری رہا، لیمیشن پیپرز موصول ہوتے ہیں پاسپورٹ چھپائی کا کام نان سٹاپ شروع کر دیا گیا۔
ارجنٹ نارمل پاسپورٹ کی چھپائی مرحلہ وار جلد مکمل کرلی جائے گی ۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چند ہی ماہ میں لاکھوں پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے۔ رواں سال 2023 کے ابتدائی 6ماہ کے دوران 4لاکھ 50 ہزار پاکستانی بیرون ملک منتقل ہوئے۔ ملک میں بڑھتی مہنگائی، کم تنخواہوں اور دیگر وجوہات کو پاکستانیوں کی بڑی تعداد کے بیرون ملک چلے جانے کی وجوہات قرار دیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روزگار اور بہتر مستقبل کے سلسلے میں بیرون ملک منتقل ہونے والے افراد میں ڈاکٹر ، انجینئر ، بینک منیجر ،آئی ٹی کے ماہرین، سیلز مین اور عام مزدور شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ الے افراد میں ڈاکٹر ، انجینئر ، بینک منیجر ،آئی ٹی کے ماہرین، سیلز مین اور عام مزدور شامل ہیں۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے ایکسپریس نیوز کی رپورٹ میں بھی تشویش ناک انکشافات ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ چند ماہ کے دوران پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے