قلبی مرض کی نشان دہی کرنے والی پانچ علامات
دل ہمارے جسم کا ایک اہم عضو ہے جو ہمیں زندہ رکھنے کے لیے دیگر تمام اعضاء اور بافتوں تک آکسیجن اور اجزاء پہنچاتا ہے لیکن اگر اس اہم پٹھے کے ساتھ کچھ مسئلہ ہو تو اس کی تشخیص میں برسوں لگ سکتے ہیں۔
برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کی سینئر کارڈیک نرس سِنڈی جوڈر کے مطابق عموماً علامت تب ظاہر ہوتی ہے جب کچھ گڑبڑ ہوجاتی ہے۔ اس لیے قلبی مرض کی علامات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
قلبی مرض کے متعلق کچھ ایسی علامات ہوتی ہیں جن کی نشان دہی آسان ہوتی ہے (جیسا کہ سینے میں درد) لیکن بعض علامات مبہم ہوتی ہیں اور ان کی نشان دہی مشکل ہوتی ہے۔ ماہرین کی جانب سے کچھ علامات ایسی بتائی گئیں ہیں جن کی نشان دہی مبہم ہوتی ہے۔
غیر معمولی تھکن کا احساس
پال مال میڈیکل کے جنرل فزیشن ڈاکٹر عادل خان کے مطابق کسی کو غیر معمولی تھکان کے احساس کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، اگر کوئی بہت کام کر رہا ہے یا نیند نہیں لے پا رہا تو تھکن کا احساس عام سی بات ہے لیکن غیر معمولی تھکن محسوس ہونے کا معائنہ کرایا جانا چاہیے۔
غیر معمولی سوجن
اس مسئلے میں ٹخنوں اور پیٹ کے حصے میں سوجن آجاتی ہے۔
چکر آنا
اگر کسی کو ایک دم چکر آنے لگیں تو یہ خطرے کا علامات ہوتی ہے۔ ڈاکٹر عادل خان کے مطابق اگر چکر کے آنے یا دیگر علامات مسائل کھڑے کرنے لگیں تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
سانس کا پھولنا
اگر کسی شخص کو روزمرہ کی سرگرمیوں میں سانس پھولنے کی شکایت ہو تو بہتر ہے کہ وہ ڈاکٹر سے رابطہ کرے۔
غیر معمولی طور پر پسینے کا آنا
سِنڈی جوڈر کے مطابق شدید ورزش کیے بغیر ہی گرمی لگنا اور زیادہ پسینے کا آنا نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔