امجد صابری کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتارکر لیا گیا

امجد صابری کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتارکر لیا گیا

کراچی: معروف قوال امجد صابری کے قتل کے مرکزی ملزم گرفتارکر لیا گیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ سے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق قاسم رشید نامی دہشتگرد کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا جس نے عاصم اور اسحاق نامی لوگوں کے ذریعے امجد صابری کو قتل کروایا۔
گرفتار دہشتگرد نے چار رینجرز اہلکاروں کے قتل کا بھی اعتراف کیا۔ملزم نے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب دو آرمی اہلکاروں کے قتل کا بھی اعتراف کیا۔ملزم نے تفتیش کے دوران مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا۔گرفتار دہشتگرد نے جیل سے نیٹ ورک چلانے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں 16 رمضان 22 جون 2016 کو دوپہر تقریباًً 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی۔
امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی تھی۔محبتیں بانٹنے والے خوبصورت انسان اور بہترین گائیک امجد صابری کو کراچی میں دہشت گردوں نے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا، امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔ 31 جنوری2020ء کو امجد صابری قتل کیس کے مجرموں کو مجسٹریٹ کے سامنے انسداد دہشت گردی عدالت میں شناخت کر لیا گیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے