نوازشریف کی سن لی گئی ۔۔۔!!! اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل 18 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل بھی 18 ستمبر کوہی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث سماعت دونوں اپیلوں کی سماعت ستمبر کے تیسرے ہفتے میں ہو گی۔
رجسٹرارآفس نے اپیلیں عدالت کے گزشتہ سماعت کے حکم کے مطابق مقرر کیں،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی دونوں اپیلوں کی سماعت کریں گے۔یاد رہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سنائے تھے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے