غیر ملکی افغان باشندوں کی جیو فینسنگ اور جیو ٹیگنگ مکمل

غیر ملکی افغان باشندوں کی جیو فینسنگ اور جیو ٹیگنگ مکمل

راولپنڈی: راولپنڈی میں مقیم غیر ملکیوں کی جیو فینسنگ اور جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی،ڈویژن میں مقیم 48ہزار افغان باشندوں کیلئے چار شہروں میں کیمپ بنانے کیلئے جگہ کا تعین کرلیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں مقیم افغان باشندوں کو پلان تیارکر لیا گیا ہے ،راولپنڈی ڈویژن میں48ہزار افغان باشندے مقیم ہیں جن کیلئے 4شہروں میں کیمپس کی جگہ کا تعین کرتے ہوئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
ڈویژن کا سب سے بڑا کیمپ اٹک میں قائم کیا جائے گا یونیورسٹی کیلئے مختص100کنال پر کیمپ بنایا جائیگا، راولپنڈی میں روات کے قریب 200بستروں کا ہسپتال کیمپ ہوگا جبکہ جہلم میں نجی مارکیاور چکوال میں سرکاری زمین استعمال کی جائے گی۔
ڈیڈ لائن کے بعد بھی نہ جانیوالے غیرملکیوں کو کیمپس میں رکھا جائے گا ،کیمپس میں مقیم افغان باشندوں کا ریکارڈ متعلقہ ادارے چیک کریں گے ،ریکارڈ نہ ملنے پر افغان باشندوں کو طورخم بارڈر سے ڈیپورٹ کیا جائے گا۔

لاہور میں صوبائی نگران وزیراطلاعات عامیر میر نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ 31اکتوبرغیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے واپس جانے کی ڈیڈلائن ہے 99ہزار غیر ملکیوں کی میپنگ کی گئی33ہزار مکمل طور غیر قانونی ثابت ہوئے ہیں انہیں ڈی پورٹ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ان افراد کے عارضی قیام کے لئے ہولڈنگ ایریاز بنائے گئے ہیں ڈیپورٹیشن کے لئے وفاق نے پنجاب کو جمعہ اور ہفتہ کیدن دئیے ہیں پنجاب حکومت نے ڈیپورٹیشن پلان کی منظوری دیدی ہے ، ان کی ڈیپورٹیشن کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کریگی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے