غیرقانونی تارکین کی واپسی کے منصوبے پر عملدرآمد کی تیاریاں

غیرقانونی تارکین کی واپسی کے منصوبے پر عملدرآمد کی تیاریاں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے غیرقانونی غیرملکیوں کی واپسی کے منصوبے پر عملدرآمد کی تیاری شروع کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے فارنرز ایکٹ 1946ء کی سیکشن 3 کے تحت تمام اداروں کو کاروائی کا حکم دے دیا ہے، جس کے تحت انتظامیہ، پولیس، پراسیکیوشن، جیل حکام کو غیرقانونی غیرملکیوں کے خلاف کاروائی کا اختیار دے دیا گیا، یکم نومبر سے اداروں کو تمام غیرقانونی غیرملکیوں کو گرفتار، نظربند اور بےدخل کرنے کا اختیار ہوگا۔
اس حوالے سے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غیرقانونی غیرملکیوں کے خلاف کاروائی کا اختیار ہوگا، ویزہ ختم ہونے کے بعد زائد قیام کرنے والے غیرملکیوں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے