آئی ایم ایف کا رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف ہر صورت حاصل کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف ہر صورت حاصل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد : عالمی مالیاتی ادارے ’آئی ایم ایف‘ نے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف ہر صورت حاصل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان تکنیکی مذاکرات کے دوران ایف بی آر نے رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولی پلان آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا، آئی ایم ایف پلان کا جائزہ لینے کے بعد مزید اقدامات تجویز کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مذاکرات کے دوران ٹیکس وصولی میں شارٹ فال کی صورت میں فوری طور پر نئے اقدامات پر اتفاق ہوا، ریٹیلرز پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے تاہم آئی ایم ایف اس پر رضا مند نہیں ہے اور آئی ایم ایف نے ریٹیلرز، زرعی انکم ٹیکس اور رئیل اسٹیٹ سے مکمل ٹیکس وصول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کو ٹیکس پالیسی اور ٹیکس کولیکشن علیحدہ کرنے کے پلان پر بریفنگ دی گئی، عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے زرعی آمدن کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے صوبوں سے ٹائم لائن طے کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور آئی ایم ایف کا رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف ہر صورت حاصل کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ جن شعبوں سے ٹیکس وصولی کم ہے وہاں سے پورا ٹیکس حاصل کیا جائے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے