پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کر دی
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کر دی۔مارکیٹ کاروباری ہفتے کے آخر روز بھی بلندی پر موجود ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار 55 ہزار پوائنٹس کا سنگِ میل عبور کر گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 975 پوائنٹس کے اضافے سے 55 ہزار 236 پر آ گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو ملکی تاریخ کی ایک اور بلند ترین سطح 54400 پوائنٹس کی سطح کو چھو گئی تھی۔
کے ایس ای100انڈیکس میں500سے زاید پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جبکہ مارکیٹ کا سرمایہ72ارب سے زاید روپے بڑھ گیا اور78کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔کاروباری تیزی سی62.56فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو اگرچہ کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور مارکیٹ میں15پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی انڈیکس53700پوائنٹس کی پست سطح تک گرنے کے بعد مارکیٹ میں ریکوری دیکھنے میں آئی اور انویسٹرز نے خریداری کا فائدہ اٹھایا تاہم54420پوائنٹس کی سطح پر انڈیکس کے پہنچتے ہی سیلنگ پریشر بھی دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج جمعرات سرکاری تعطیل کے باعث بند رہے گی جبکہ جمعہ کو کاروباری ہفتے کا آخری سیشن ہو گا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 525.70پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے انڈیکس 53735.73پوائنٹس سے بڑھ کر54261.43پوائنٹس ہو گیا اسی طرح192.01پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17990.09پوائنٹس سے بڑھ کر18182.10پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 35811.36پوائنٹس سے بڑھ کر36146.66پوائنٹس پر بند ہوا ۔