نگران وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی تصدیق کر دی

نگران وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی تصدیق کر دی

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع کی تصدیق کر دی۔انہوں نے یہ تصدیق عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کی۔نگران وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ ماضی میں جب چیفس کو توسیع ملتی تھی تو بحث شروع ہو جاتی تھی ،مثال کے طور پر جب جنرل باجوہ کو توسیع ملی تو حکومت کی طرف سے کہا گیا کہ پالیسی میں تسلسل کی ضرورت ہے۔
ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں حال ہی میں توسیع کی گئی، ایسا کیوں کیا گیا ؟۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ تسلسل کے نکتہ نظر کو سمجھنے کی کوشش کریں۔کوئی بھی نظام تسلسل کے عمل کو ترجیح دیتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے۔آپ پالیسی کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اوراس عمل کا تسلسل ضروری ہے تاکہ آپ کا تصور یا سوچ اور حکمت عملی پروان چڑھے۔
اس تناظر میں بعض اوقات بہت سارے اداروں میں آپ محسوس کرتے ہیں یا سیاسی نظام یہ سمجھتا ہے کہ کسی بھی فرد کو کسی بھی مقصد کے لیے توسیع دی جائے۔

دوسری صورت میں ریاست کو ایسا کرنے کی صوابدید حاصل ہے۔اس میں کوئی غیر معمولی یا خلافِ معمول بات نہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے