بارش کے ایک روز بعد ہی لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس دوبارہ سے زیادہ ہونے لگا

بارش کے ایک روز بعد ہی لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس دوبارہ سے زیادہ ہونے لگا

لاہور: بارش کے ایک روز بعد ہی شہر لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس دوبارہ سے زیادہ ہونے لگا۔ ائیر کوالٹی انڈیکس 170 تک جا پہنچا ۔ شہر لاہور میں سورج پوری آب وتاب سے چمک رہا ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ۔جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 14جبکہ زیادہ سے زیادہ 24سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
جب کہ صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے سموگ کے پیش نظراہم اقدامات کے بارے منعقدہ اجلاس میں اپنی گفتگو میں کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے افسران نے صوبہ بھر میں پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن (کنٹرول اینڈ پریوینشن) سموگ رولز 2023 کے تحت آلودگی پھیلانے والی (دھواں چھوڑنے والی) گاڑیوں اور غیر معیاری ایندھن کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ اس قانون کے تحت پنجاب میں متعدد گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں 1,829 گاڑیوں کو چیک کیا گیاجبکہ 75 کو بند کیا گیا، 301 کا خلاف ورزی پر چلان کیا گیا اور 275,100 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔گاڑیوں کو روزانہ کی بنیادپر چیک کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ کی بد ترین صورتحال کے پیش نظر آٹھ اضلاع لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، نارووال اور حافظ آباد میں 9 سے 12نومبر تک عوام کی سرگرمیاں محدود کرنے کے لئے دفعہ 144کا نفاذ کر کے سمارٹ لاک ڈائون کے نفاذ کے اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے