خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کا حکم

خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کا حکم

لاہور :معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔خدیجہ شاہ کو ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا۔ نظر بندی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ 9مئی کو پرتشدد کارروائیوں میں شریک رہیں، خدیجہ شاہ کے خلاف مواد کا جائزہ لیا گیا ہے، وہ دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کیا جاتا ہے۔ خدیجہ شاہ کی لیگل ٹیم نے نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔گذشتہ روز لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی کے واقعات میں راحت بیکری کے باہر جلائو گھیرا ئوکے الزام میں درج مقدمے میں گرفتار خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔
عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی ضمانت درخواست بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا ۔پولیس تھانہ سرور روڑ لاہور نے خدیجہ شاہ پر راحت بیکری کے باہر جلائو گھیرائو کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے