آرمی چیف کی خدمات اوراسٹاک مارکیٹ میں تیزی.ماہرین کی پیش گوئیاں

آرمی چیف کی خدمات اوراسٹاک مارکیٹ میں تیزی.ماہرین کی پیش گوئیاں

تحریر:ڈاکٹر سعید الٰہی
اگر موجودہ آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان اپنی خدمات جاری رکھتے ہیں تو پاکستان اسٹاک ایکسیچنج تیزی کے باعث دسمبر 2024 تک 75 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ رقم کر سکتی ہے، ماہرین کی پیشگوئی. سروے رپورٹ کے مطابق موجودہ تیزی کا رجحان جاری رہ سکتا ہے جس میں 31 فیصد تک اضافہ کا امکان موجود ہے،فروری میں انتخابات بعد نئی حکومت، آئی ایم ایف معاہدہ اور شرح سود میں ممکنہ کمی سے مارکیٹ میں زبردست تیزی متوقع ہے. اسٹاک مارکیٹ کی پرائس ارننگ دیوالیہ ہونے والے ممالک گھانا اور سری لنکا سے کم ہے.2024 میں متوقع معاشی استحاکم کے باعث پہلی سہ ماہی میں شرح سود 7 فیصد کم ہونے کا امکان ہے.اسٹیٹ بینک کی جانب سے دسمبر 2024 تک شرح سود 15 فیصد پر پہنچنے کی توقع ہے.سال 2024 میں نئے آئی ایم ایف پروگرام کا بھی امکان ہے.سال 2024 میں بینکنگ، سیمنٹ، پیٹرولیم اور بیوریج انڈسٹری کے شیئرز میں تیزی کا رجحان رہے گا.

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے