مسلم لیگ ن اورایم کیوایم کا الیکشن 2013 کے نتائج پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور
کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن اورایم کیوایم نے الیکشن 2013 کے نتائج پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غورکیا ہے، ن لیگ اور ایم کیوایم کمیٹی نے مئوقف اختیار کیا کہ 2018 کے متنازع الیکشن نتائج پر تحفظات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے درمیان انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے، ملاقات میں سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں اور نئی حلقہ بندیوں کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں ایم کیوایم کمیٹی ارکان نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ 2013 کے الیکشن نتائج پر کی جائے۔ دونوں جماعتوں نے مئوقف اپنایا کہ 2018 کے متنازع الیکشن نتائج پر تحفظات ہیں،ملاقات میں 2013 اور 2018 کے عام انتخابات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ایم کیوایم اور ن لیگ کی کمیٹیوں کی دوسری ملاقات جمعے کو بہادر آباد میں ہوگی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ ہم سندھ میں اپنا وزیراعلیٰ لے آئیں گے۔
ن لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر نہال ہاشمی نے کہا کہ طے پایا ہے کہ نوازشریف کے ویژن کو سندھ میں بھی منتقل کریں۔ایم کیو ایم رہنماؤں کے ساتھ مثبت گفتگو ہوئی۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تحفظات کو شیئر کیا۔جب کہ ایم کیو ایم رہنما امین الحق نے کہا کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ ایم کیو ایم میں نکھار پیدا ہو رہا ہے۔