عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے اپنے کاروبار کا آغاز کر دیا
سلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور جمائما کے صاحبزادے قاسم خان نے اپنے کاروبار کا آغاز کر دیا۔قاسم نے میفو نامی ایپ لانچ کر دی۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بیٹے کی اس نئی شروعات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹ سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی۔انہوں نے بیٹے کے ساتھ دلکش تصویر شئیر کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جمائما کا کہناتھا کہ وہ قاسم کی جانب سے اپنے کاروبار کے آغاز پر بہت فخر محسوس کر رہی ہوں۔انہوں نے پوسٹ میں میفو مارکیٹنگ اکا ایکس اکاؤنٹ بھی شئیر کیا۔
بتایا گیا ہے کہ میفو مارکیٹنگ دراصل فری لانسرز کے لیے بنایا گیا پلیٹ فارم ہے جس کے تحت وہ نینو، مائیکرو اور میکرو لیول پر معقول آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس ویب سایٹ پر فری لانسرز بغیر کسی پریشانی کے اپنا کانٹینٹ مونیٹائز کر سکتے ہیں۔