ایم کیو ایم کی ن لیگ سے روایتی نشتوں پر سیٹ ایڈجسٹمٹ سے معذرت

ایم کیو ایم کی ن لیگ سے روایتی نشتوں پر سیٹ ایڈجسٹمٹ سے معذرت

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مسلم لیگ ن کے ساتھ روایتی نشتوں پر سیٹ ایڈجسٹمٹ سے معذرت کرلی۔ جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم اور ن لیگ کے رہنماؤں کی ملاقات میں عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور صوبے میں سیاسی اتحاد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ایم کیوایم پاکستا نے مسلم لیگ ن سے کراچی میں متحدہ کی روایتی نشتوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے معذرت کی، تاہم لیاری، کیماڑی اور ملیر کے چند حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں قومی اسمبلی کی دونوں نشست پر ایم کیوایم نے اپنا امیدوار لانے پر زور دیا، اس کے علاوہ میرپورخاص، نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ اور ٹنڈوالہ یار کی نشستوں کا معاملہ مزید بات چیت سے طے کیا جائے گا۔
چند روز قبل ن لیگ اور ایم کیو ایم نے آئندہ الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان کیا، اس حوالے سے ایم کیو ایم کا وفد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے لیئے مسلم لیگ سیکرٹیریٹ پہنچا اور ملاقات کے بعد ایم کیو ایم اور ن لیگ کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔

اس موقع پر لیگی رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہماری آپس میں بات چیت ہوئی، دونوں جماعتوں کے رہنما موجود ہیں، طے پایا ہے کہ ن لیگ اور ایم کیو ایم 8 فروری کو مل کر الیکشن لڑیں گے، دونوں جانب سے کمیٹوں کا اعلان بھی کیا جائے گا، ملک میں جو حالات ہیں ان کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پہلے بھی جب پی ڈی ایم نے جماعتوں کے ساتھ کام کیا وقت اچھا گزرا، دونوں جماعتوں کے مابین یہ طے پایا کہ ہم الیکشن میں مل کر کام کریں گے، دونوں جماعتوں میں لارجر ہم آہنگی موجود رہی ہے، تمام معاملات میں مل کر مشاروت کی جائے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے