بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں

بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں

لاہور : کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔سی ٹی او مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ 15 روز میں 05 ہزار 485 مقدمات درج،گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔
بغیر لائسنس 10 روز میں 05 ہزار 196 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 1576 جبکہ بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 3620 مقدمات درج کیے گئے۔سی ٹی او لاہور نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں۔ کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزہ حصول میں مشکلات آسکتی ہیں۔
والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔

جب کہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے صوبہ بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے والوں اور بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ، رواں سال 4جولائی سے شروع ہونے والی ہیلمٹ کمپین میں ٹریفک پولیس پنجاب نے 22لاکھ 65 ہزار سے زائد چلان کیے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے