بالغوں کی ویب سائٹ پر خاتون نے مردوں کے لیے سکول کھول لیا
نیویارک:بالغوں کی ویب سائٹ’اونلی فینز‘ پر فحش ماڈلز اپنی برہنہ اور نیم برہنہ ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرکے پیسے کماتی ہیں تاہم اس امریکی خاتون نے اونلی فینز پر مردوں کے لیے اپنی نوعیت کا منفرد سکول کھول لیا ہے۔ امریکی ریاست ورجینیا کی رہائشی گنی ہینڈرکس نامی اس خاتون نے یہ سکول ایسے مردوں کے لیے کھولا ہے جو خود سے بڑی عمر کی خواتین میں دلچسپی رکھتے ہوں۔
گنی ہینڈرکس کا کہنا ہے کہ”جب میری عمر 50سال ہوئی تو میں نے لوگوں کی پروا کرنی چھوڑ دی کہ وہ کیا سوچیں گے۔ میں نے اونلی فینز پر اکاﺅنٹ بنایا اور میں نے دیکھا کہ زیادہ تر کم عمر مرد میرے مداح تھے۔ اس سے مجھے احساس ہوا کہ مردوں کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو بڑی عمر کی خواتین کو شریک حیات کے طور پر دیکھنا پسند کرتے ہیں، چنانچہ میں نے یہ سکول بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ جس میں اب میں ان مردوں کو سکھاتی ہوں کہ وہ کیسے بڑی عمر کی خاتون کو اپنی شریک حیات بنا سکتے ہیں۔“