کونسا آلوکس کھانے میں استعمال کرناچاہیے ؟ معروف شیف نے معمہ حل کردیا

کونسا آلوکس کھانے میں استعمال کرناچاہیے ؟ معروف شیف نے معمہ حل کردیا

لندن: آلو کی چار اقسام ہیں، جن میں ہمارے ہاں سرخ اور سفید آلو کافی مقبول ہیں۔ آلوﺅں کی یہ اقسام مختلف کھانوں میں کس طرح ذائقے پر اثرانداز ہوتی ہیں؟ برطانوی ہر سولی ہل کی معروف فوڈ کمپنی ’گریس اینڈ سیور‘ کے شیف ڈائریکٹر ڈیوڈ ٹیلر نے اس حوالے سے دلچسپ معلومات دی ہیں۔
دی گارڈین کے مطابق ڈیوڈ ٹیلر کہتے ہیں کہ ہر قسم کا آلو ہر طرح کے کھانوں میں نہیں ڈالا جا سکتا۔مخصوص کھانوں میں آلو کی مخصوص قسم ہی بہترین ذائقہ دیتی ہے۔چنانچہ کھانے کی کوئی ایسی ترکیب مت آزمائیں جس کے اجزاءمیں آلو کی قسم نہ بتائی گئی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ آلو بھاپ میں یا پانی میں ابال کر مکھن کے ساتھ کھانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے نئے سفید آلوﺅں کا انتخاب کریں۔ اگر آپ سلاد میں آلو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے گلابی آلو بہترین آپشن ہے۔ روسٹ کرنے اور میش یا سلائس بنانے کے لیے ’یوکون گولڈ‘ آلو کا انتخاب کریں۔ ڈیوڈ ٹیلر کا کہنا تھا کہ ”یوکون گولڈ آلو سب سے زیادہ کھانوں میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ اپنی رنگت اور سٹرکچر کی بدولت کئی طرح کے کھانوں میں بہترین ذائقہ دیتا ہے۔ “

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے