آج کہتا ہے 9 مئی نواز شریف نے کرایا، واہ جی واہ!

آج کہتا ہے 9 مئی نواز شریف نے کرایا، واہ جی واہ!

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان پر مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ پہلے کہتا تھا 9 مئی کے حملے میں نے نہیں بلکہ میرے کارکنان نے کیے تھے اور آج کہتا ہے 9 مئی نواز شریف نے کرایا تھا یعنی 9 مئی کو تحریک انصاف کے لیڈران اور کارکنان نواز شریف سے ہدایات لے رہے تھے، واہ جی واہ۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ 9 مئی لندن پلان کا حصہ تھا، نوازشریف کا واپس آنا اور پی ٹی آئی ختم کرنا لندن پلان کا حصہ تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے