لرنگ لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کرنے کا فیصلہ
لاہور: نگران پنجاب حکومت نے لرنگ لائسنس کی فیس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔دنیا نیوز کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ لرنگ لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اجلاس میں لرنگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری دے دی۔فیصلے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔
یکم جنوری سے قبل ڈرائیونگ لائسنس موجودہ شرح فیس سے بنائے جائیں گے۔یکم جنوری سے لرنز کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر ایک ہزارروپے کر دی جائے گی۔ایل ٹی وی،ایچ ٹی وی، پی ایس وی لائسنس فیس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔جب کہ چیف ٹریفک آفیسر لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے،شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے آٹھ خدمت مراکز چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔
لاہورمیں ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ سی ٹی او مستنصر فیروز نے بتایا کہ21روز میں 7ہزار سے زائد مقدمات درج کرکے گاڑیاں تھانوں میں بند کردی گئیں۔مستنصر فیروز نے کہا کہ 15روز میں بغیر لائسنس 9ہزار 355ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 2ہزار اور موٹرسائیکل چلانے پر 7ہزار مقدمات درج ہوئے۔